وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں جزیرے ک?? قریب کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی اسمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو کہ غریب عوام کو جھوٹے ا??ر سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ ایک اندوہناک جرم ہے جس کی وجہ سے کئی افراد کی ج??نیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں۔
وزیر اعظم نے ک??ا کہ انسانی اسمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو کہ غریب عوام کو جھوٹے ا??ر سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔
وزیر اعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعے ک?? انکوائری کی رپورٹ جلد ازجلد پیش کرنے ک?? ہدایت کی اور کہا کہ ایسے ا??راد کی شناخت کی ج??ئے ا??ر ان کو سخت سزائیں دی ج??ئیں تاکہ وہ ایسے قبیح فعل کو نہ دہرائیں، ایسے واقعات کے مستقبل میں تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں.
خیال رہے ک?? گزشتہ روز یونان کے جنوبی ج??یرے گیودوس میں مہاجرین ک?? لے کر جانے والی لکڑی کی بنی ایک کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
یونان کے کوسٹ گارڈز نے ک??ا تھا کہ اب تک 39 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، جن میں سے اکثریت پاکستانیوں کی ہے ا??ر انہیں دوسرے جزیرے کریٹے منتقل کردیا گیا۔